اسلام آباد (تنویر ہاشمی ) وفاقی ٹیکس محتسب ظفر حجازی نے پاکستان کے آڈٹ اور کارپوریٹ مالیاتی رپورٹنگ کے نظام میں پائی جانے والی اہم بنیادی خامیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی نشاندہی اور اصلاحات کی تجاویز مرتب کرنے کے لیے جامع تحقیقات کا حکم دیا ہے، ایس ای سی پی، انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکانٹنٹس ، آڈٹ اوور سائٹ بورڈ اور ایف بی آرپر مشتمل مشترکہ ادارہ جاتی جائزہ کی ہدایت ، ایف ٹی میں ایک نظر ثانی درخواست میں انکشاف ہوا کہ ٹیکس حکام کو مبینہ طور پر ایک ہی کمپنی اور ایک ہی ٹیکس سال کے حوالے سے آڈٹ شدہ مالیاتی گوشوارے موصول ہوئے اور ان گوشواروں میں ظاہر کردہ منافع، بینک بیلنس اور ذخائر میں فرق نے مالیاتی رپورٹنگ کی شفافیت، آڈٹ رپورٹس کی تصدیق اور موجودہ ریگولیٹری و پیشہ وارانہ نگرانی کے نظام کے موثر ہونے پر سنگین سوالات اٹھا دیے۔ کارروائی کے دوران آڈٹ فرموں کے نام اور لیٹر ہیڈز کے غیرمجاز استعمال، آڈٹ رپورٹس پر منفرد دستاویزی شناختی نمبر کی عدم موجودگی، آڈیٹرز کی تقرری اور تبدیلی کے طریقہ کار، ممکنہ طور پر اپنی پسند کے مطابق آڈٹ رائے حاصل کرنے اور موجودہ کوالٹی کنٹرول و ریگولیٹری نگرانی کے انتظامات سے متعلق وسیع تر خدشات بھی سامنے آئے، ایف ٹی اونے ایس ای سی پی، انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکانٹنٹس آف پاکستان ، آڈٹ اوور سائٹ بورڈ اور ایف بی آرپر مشتمل مشترکہ ادارہ جاتی جائزہ کی ہدایت کردی۔