لاڑکانہ ( صابر شاہ) محسن نقوی کو سندھ تقسیم کرنے نہیں دیں گے، سندھ ہماری ماں ہے، اس کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ جے یو آئی کے ضلعی امیر علامہ ناصر خالد محمود سومرو نے جے یو آئی ف کی احتجاجی ریلی اور مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی تقسیم اور نئے صوبوں کے قیام کی ہر کوشش کو مسترد کرتے ہیں، سندھ کے مستقبل کا فیصلہ صرف یہاں کے عوام کریں گے۔ - مولانا فضل الرحمٰن کی کردار کشی اور نجی رہائش گاہ کی مبینہ ڈرون فوٹیج قابل مذمت ہے اور ہم اس پر بھرپور احتجاج کرتے ہیں ، 30نومبر کو شہیدِ اسلام کانفرنس منعقد کی جائےگی۔سندھ کے دیگر شہروں کی طرح جمعیت علمائے اسلام کی صوبائی کال پر ضلع لاڑکانہ میں بھی سندھ کی وحدت و سالمیت کے تحفظ، سندھ کی تقسیم اور نئے صوبوں کے قیام کی کوششوں کے خلاف، جبکہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی کردار کشی اور ان کی نجی رہائش گاہ کی مبینہ ڈرون فوٹیج کے معاملے پر احتجاجی ریلی نکالی گئی. احتجاجی ریلی جامعہ اسلامیہ اشاعت القرآن والحدیث سے شروع ہوئی، جو شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی جناح باغ پہنچی، جہاں ریلی نے احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کرلی۔