• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور ترکیہ کی اعلیٰ عدلیہ میں دو طرفہ عدالتی تعاون کی تاریخی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)پاکستان اور ترکیہ کی اعلیٰ عدلیہ کے درمیان دوطرفہ عدالتی تعاون کی تاریخی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہوگئے ہیں،اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں ترکیہ کے اعلیٰ سطحی عدالتی وفد کے دورے کے موقع پر تقریب میں چیف جسٹس،پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اور ترکیہ کی کورٹ آف کیسیشن کے صدر مسٹر عمر کرکز نے دوطرفہ عدالتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ،اس موقع  پر چیف جسٹس  یحییٰ آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی اعلیٰ عدلیہ کے درمیان دوطرفہ عدالتی تعاون کا یہ معاہدہ انصاف کی فراہمی میں آسانی، شفافیت اور احتساب کے لیے جاری عدالتی اصلاحات کو تقویت دے گا،انہوں ، ترکیہ کی عدالتِ عظمی کے صدر مسٹر عمر کرکز نے قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے افکارِ عدل کا حوالہ دیتے ہوئے ڈیجیٹلائزیشن، مصنوعی ذہانت اور سرحد پار تنازعات جیسے جدید چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون پر زور دیا،  تقریب میں سپریم کورٹ و ہائی کورٹ کے ججوں، وفاقی وزیر قانون، اٹارنی جنرل اور قانون دان برادری سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی،اس موقع پر چیف جسٹس یحیی آفریدی نے پاک ترک برادرانہ تعلقات اور تحریکِ آزادیِ ترکیہ میں برصغیر کے عوام و عبدالرحمن پشاوری کی خدمات کا بطور خاص ذکر کیا، یاد رہے کہ معاہدہ کے تحت فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی پاکستان اور جسٹس اکیڈمی ترکیہ کے درمیان اساتذہ کے تبادلے اور مشترکہ تربیتی پروگرام منعقد ہوں گے، تعاون کے نمایاں شعبوں میں سائبر کرائم، مالیاتی جرائم، انسانی حقوق، ماحولیاتی انصاف، متبادل تنازعات کا حل(اے دی آر )اور عدالتوں میں ٹیکنالوجی کا استعمال شامل ہے، معاہدہ پر موثر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے   مشترکہ ورکنگ گروپ بھی قائم کیا گیا  جو ترجیحی شعبوں کی نشاندہی اور مشترکہ اقدامات کی نگرانی کرے گا۔

اہم خبریں سے مزید