• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (رانا غلام قادر) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سےپیر کے روز وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک کی امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔علاوہ ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گزشتہ روزپرتگال کے وزیر خارجہ پاؤلو رینڈژیل نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور پرتگال کے تعلقات کو سیاسی اور معاشی سطح پر مزید مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں کو وسعت دینے پر بات چیت ہوئی۔ پرتگال کے وزیر خارجہ 22 سے 23 نومبر تک پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ وزیراعظم نے پرتگال کے وزیر خارجہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے خطے میں امن کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہنے کرنے اور یورپی یونین کی جی ایس پی پلس سہولت کے تحت پاکستان کی حمایت جاری رکھنے پر پرتگال کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماؤں نے سیاسی روابط مضبوط بنانے اور تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیکسٹائل، سیاحت، تعلیم اور ثقافتی تبادلوں کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں شراکت داری کے فروغ کے لیے پاکستان کی جانب سے مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی) قائم کرنے کی تجویز قبول کرنے پر پرتگال کے فیصلے کو سراہا۔

اہم خبریں سے مزید