کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپر ہائی وے پر واقع سہراب گوٹھ ٹاؤن کے دفتر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا چھاپہ ،ذرائع کے مطابق پیر کی شام مختلف ترقیاتی منصوبوں اور فنڈز کی چھان بین کے لئے چھاپہ مارا گیا ڈیڑھ گھنٹے سے زائدایک ادارے کے اہلکار دفتر میں موجود رہے بعد ازاں اپنے ساتھ مختلف فائلز بھی لے گئے واضح رہے مذکورہ ٹاون کے چیئر مین لالہ رحیم کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔ ٹاون کے ملازمین نے پندرہ سے بیس اہلکاروں کی جانب سے دفتر پر چھاپے کی تصدیق کی دریں اثنا جب نمائندے نے لالہ رحیم سے رابطہ کیا تو انہوں ایسے کسی چھاپے سے لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا اس معاملے میں جلد حقائق سامنے لائیں گے جبکہ سہراب گوٹھ ٹاون انتظامیہ نے اپنے پریس ریلیز میں چھاپے کی تردید یا تصدیق کے بجائے صرف یہ کہا کہ جھوٹا، من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا پھیلانے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔