• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے صوبوں کا معاملہ متنازعہ بنایا، محسن نقوی تسلیم کریں، رانا ثناء اللّٰہ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں منہ چھپانے کی ضرورت نہیں پڑے گی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں،اپنی ناکامیوں پر ناراض ہونے اور ردِ عمل دینے کی بجائے محسن نقوی کو تسلیم کرنا چاہئے کہ نئے صوبوں کا معاملہ محسن نقوی نے مس ہینڈل کر کے متنازعہ بنا دیا ہے۔ فیصلہ پارلیمنٹ میں ہی ہوگا۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا کہ اس معاملے میں رانا ثناء کی بات سے اتفاق کیا جاسکتاہے۔ تاہم رانا ثناء اللّٰہ کی حکومت کی بھی غلطی موجود ہے۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘ میں گفتگو کر رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ نئے صوبوں کے معاملے پر حکومتی وزراء بھی ایک دوسرے کے سامنے ہیں رانا ثناء اللّٰہ اور محسن نقوی کھل کر ایک دوسرے کے خلاف بات کر رہے ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید