• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید محمد افضال زیدی 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر ڈی جی نجکاری کمیشن مقرر

اسلام آباد ( رانا غلام قادر) سید  محمد افضال زیدی 3سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر ڈی جی نجکاری کمیشن مقرر، اوی ایس ڈی محمد اویس پنجاب، مہران بلوچ سیکشن افسر قتصادی امور تعینات،اسرا بلال برکی کے ڈیپوٹیشن میں توسیع،ماریہ طارق ، عاصمہ علی نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لا ہور میں تعینات ،تا بندہ طارق کی خدمات پیٹرولیم ڈویژن کے سپرد۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے نو ٹیفیکیشن جا ری کر دیے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظرPASگریڈ 20کے افسر سید محمد افضال زیدی 3سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر ڈی جی نجکاری کمیشن ،گریڈ 19کے اوی ایس ڈی محمد اویس کو پنجاب حکومت ،گریڈ 18کی او ایس ڈی مہران بلوچ سیکشن افسر قتصادی امور ڈویژن ،تقرری کی منتظر گریڈ 19کی افسر ماریہ طارق اوراو ایس ڈی عاصمہ علی باجوہ ،تین سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لا ہور جبکہ گریڈ 18کی افسر وردہ مشہود شروش کو 3سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر سول سروسز اکیڈمی لاہور میں تعینات کیا گیا ۔سی ڈی اے میں تعینات گریڈ 18کی افسرتا بندہ طارق کی خدمات پیٹرولیم ڈویژن کے سپرد  کر دی گئیں، وزارت انفار میشن ٹیکنالوجی میں تعینات ان لینڈ ریونیو سروس کی گریڈ19 کی افسر اسرا بلال برکی کے ڈیپوٹیشن میں دو سال کی توسیع کی گئی۔

اہم خبریں سے مزید