اسلام آباد (طاہر خلیل) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملائیشین وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم سے ملاقات کی، دونوں شخصیات کادفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق،فیلڈ مارشل ملائیشیا کے سرکاری دورہ پر ہیں ، فیلڈ مارشل نے دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان دفاعی تعاون اور ادارہ جاتی روابط مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ملاقات میں جنوب مشرقی ایشیا میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے ملائیشیا کے تعمیری کردار کو سراہا۔