اسلام آباد (عاطف شیرازی) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کردی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی ایکس ڈپو قیمت 322 روپے سے کم کرکے 319روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق 24نومبر 2026سے ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 357 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔