• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(نیوزڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کے بعد برینٹ کروڈ 90 ڈالر سے نیچے آگیا،عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کا اہم پیمانہ برینٹ خام تیل 4.1 فیصد کمی کے بعد 88.75ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوتا رہا، اسی طرح امریکی تیل کی قیمت اگست کے بعد پہلی مرتبہ 80 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی۔عالمی خبر رساں ادارےکے مطابق پیر کے روز کاروبار کے دوران امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 4 فیصد سے زیادہ گر کر 79.95ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ سرمایہ کاروں کی جانب سے عالمی منڈی میں تیل کی رسد بڑھنے اور ضرورت سے زیادہ ذخائر جمع ہونے کے خدشات قرار دیے جارہے ہیں۔یاد رہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگی کشیدگی برقرار ہے اور خطے میں تیل کی ترسیل کو لاحق خطرات بھی بدستور موجود ہیں۔
اہم خبریں سے مزید