اسلام آ باد (رانا غلام قادر) وفاقی حکومت نےمزید گندم درآمد کرنےکا فیصلہ کرلیا۔گندم کی مزیدخریداری کے لیے عملی اقدامات شروع کردیئے گئے۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نےآٹھ لاکھ میڑک ٹن تک گندم کی درآمد کے لیے ٹینڈرجاری کر دیا۔ٹی سی پی نے گندم کی درآمد کے ٹینڈر کے تحت بولیاں تیس نومبرتک طلب کی ہیں اور موصول بولیاں اسی روز ہی کھولی جائیں گی۔