• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکریٹری خارجہ عاصم افتخاراحمد کو موجودہ تنخواہ و مراعات پر 2 سالہ توسیع دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(صالح ظافر)نے سیکریٹری خارجہ سفیر عاصم افتخار احمد کی مدتِ ملازمت میں دو سال کی توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دی نیوز/جنگ کو ذرائع نے بتایا کہ توسیع کے دوران وہ موجودہ تنخواہ، مراعات اور دیگر سہولتیں حاصل کرتے رہیں گے۔عاصم افتخار احمد 27 نومبر کو 60 سال کی عمر مکمل ہونے پر ریٹائر ہونے والے تھے۔ وہ 12 اکتوبر 2026ء کو ملک کے 34ویں سیکریٹری خارجہ مقرر ہوئے تھے۔ انہوں نے 1993ء میں فارن سروس میں شمولیت اختیار کی اور 33 سالہ سفارتی خدمات انجام دے چکے ہیں۔وہ اپریل 2025ء سے اکتوبر 2026ء تک اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب رہے، جب کہ فرانس، موناکو اور تھائی لینڈ میں سفیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہیں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا ہے۔توسیع کا اطلاق 28 نومبر سے ہوگا، جب کہ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن ایک روز قبل جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

اہم خبریں سے مزید