• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا واشنگٹن سے 290 ارب  ڈالر ہرجانے کا مطالبہ، امریکا، قطر وزرائے خارجہ ملاقات

تہران (اے ایف پی /نیوزڈیسک )امریکی اور قطری وزرائے خارجہ کے مابین واشنگٹن ملاقات اور مذاکرات شروع‘قطری وزیراعظم محمدبن عبدالرحمن الثانی کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ امریکا اور ایران کے درمیان ایک نئی کشیدگی کا متحمل نہیں ہوسکتا ‘ایران کا آبنائے ہرمز کے مشرق میں امریکی لوکاس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ ‘ امریکا سے290ارب ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کردیا جبکہ ایرانی پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے اعلان کیا ہے کہجوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی)سے علیحدگی کا منصوبہ تیار ہے ۔دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ این پی ٹی سے علیحدگی کے بارے میں اب تک کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے‘انہوں نے اعلان کیا کہ امریکی ناکہ بندی کے خلاف تمام دستیاب ذرائع استعمال کئے جائیں گے ‘ایرانی نائب وزیرخارجہ کاظم غریب آبادی نے واضح کیا ہے کہ تہران اپنی آزادی کی قیمت پر امن قبول نہیں کرے گاجبکہ حوثی گروہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حدیدہ میںمواصلاتی تنصیبات پرسعودی حملے میں 17 افراد ہلاک اور 11زخمی جبکہ کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں ۔
اہم خبریں سے مزید