• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کے سوشل میڈیا استعمال، آن لائن ہراسانی کیس، وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے وفاقی حکومت سے بچوں کے سوشل میڈیا استعمال، آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ سے متعلق کیس میں اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ عدالت نے PTA، پیمرا، NCCIA کو جامع رپورٹ جمع کرانیکی ہدایت کی تھی، سماعت 23 دسمبر تک ملتوی ۔ عدالت نے ڈیجیٹل میڈیا کا غلط استعمال روکنے کے لئے بھی قوانین پر عمل درآمد کا حکم دے رکھا ہے اور شکایات کے ازالہ کے لئے قانون پر عمل درآمد سے متعلق رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے۔ عدالت نے پی ٹی اے، پیمرا اورنیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کو جامع رپورٹ جمع کرانی کی ہدایت کر رکھی ہے۔درخواست گزاروں کی جانب سے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ نے جواب کے لئے مزید وقت کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ 13 نومبر کو تمام سٹیک ہولڈر کی میٹنگ ہوئی ہے، عدالت جواب جمع کرانے کیلئے وقت دے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہاکہ 2020کے سوشل میڈیا رولز سے متعلق درخواستیں غیر موثر ہو چکی ہیں، وکیل درخواست گزار نے 2020 کے سوشل میڈیا رولز چیلنج کرنے والی درخواست غیر موثر ہونے پر واپس لے لی۔ عدالت نے 2021 کے سوشل میڈیا رولز چیلنج کرنے سے متعلق وفاق کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کی۔
اہم خبریں سے مزید