• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی قونصل خانے کے پولیٹیکل اینڈ اکنامک چیف کی اپٹما دفتر آمد

لاہور( آصف محمود بٹ)امریکی قونصل خانے کے پولیٹیکل اینڈ اکنامک چیف کی اپٹما دفتر آمد، دوطرفہ تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال۔ڈیلن کلینسی نے کہا کہ تجارتی و اقتصادی تعاون کے مزید امکانات کا جائزہ ضروری ہے۔چیئرمین اپٹما اسد شفیع کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ امریکی قونصل خانے لاہور کے پولیٹیکل اینڈ اکنامک چیف مسٹر ڈیلن کلینسی نے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے عہدیداران اور صنعتکاروں سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تجارتی و اقتصادی تعلقات کے فروغ کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اپٹما کے چیئرمین اسد شفیع، سینئر وائس چیئرمین (نارتھ) حبیب انور شیخ، وائس چیئرمین (نارتھ) محمد علی چوہدری، ایس ایم منیر نبیل، ہارون الٰہی، فیصل جاوید، انرجی ایڈوائزر طاہر بشارت چیمہ اور سیکریٹری جنرل محمد رضا باقر سمیت اپٹما کے سینئر اراکین نے وفد کا استقبال کیا۔ امریکی وفد میں اکنامک اسپیشلسٹ آمنہ انیس بھی شامل تھیں۔

اہم خبریں سے مزید