• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان ایکس اکاؤنٹ کیس، بیرسٹر گوہر کو جواب کیلئے پھر مہلت

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ کیخلاف دائر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانے کیلئے ایک بار پھر مہلت دے دی۔ گذشتہ روز غلام مرتضیٰ ایڈووکیٹ کی درخواست کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل شمسہ کیانی اور خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے جبکہ بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بھی عدالت میں پیش ہو گئے۔ عدالت نے بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
اہم خبریں سے مزید