• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوجی کارروائیوں نے غزہ کو زہریلے خطے میں تبدیل کردیا، ماہرین

کراچی (نیوز ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے اسرائیلی فوجی کارروائیوں نے غزہ کو زہریلے خطے میں تبدیل کردیا ۔علاقے کی مٹی، پانی اور ہوا خطرناک حد تک آلودہ ہوگئے،ملبے میں بھاری دھاتیں، دھماکا خیز مواد اور ایسبیسٹس شامل ہیں۔ بچوں اور حاملہ خواتین سمیت فلسطینیوں کی صحت نسلوں تک متاثر ، آکسفیم نے ماحولیاتی بحالی اور فوری سائنسی جائزے کا مطالبہ کردیا۔ میڈیا پورٹس کے مطابق اسرائیلی فوجی کارروائیوں نے غزہ کو زہریلے خطے میں تبدیل کردیا ہے جہاں آلودہ پانی، زہریلی مٹی اور مضر صحت ہوا فلسطینیوں کی زندگیوں کے لیے سنگین خطرہ بن گئی ہے۔ آکسفیم اور تنازعات کے ماحولیاتی اثرات کا جائزہ لینے والے ادارے سی ای او بی ایس کی رپورٹ کے مطابق تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے میں بھاری دھاتیں، دھماکا خیز مواد کی باقیات اور ایسبیسٹس موجود ہیں، جبکہ سیوریج کا پانی بھی زمین اور سمندر کو آلودہ کررہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید