• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل امریکی حمایت کے بغیر ایران پر نیا حملہ نہیں کریگا، رپورٹ

کراچی(نیوز ڈیسک)اسرائیل امریکی حمایت کے بغیر ایران پر نیا حملہ نہیں کرے گا ۔نیتن یاہو کے یکطرفہ فوجی کارروائی کے خدشات برقرار، اسرائیلی جنگی قیادت مشترکہ امریکی کارروائی کو ترجیح دے رہی ہے۔جنگ پورے مشرق وسطیٰ کو لپیٹ میں لے سکتی ہے،ٹرمپ کا مذاکرات ناکامی پر حملوں کا عندیہ ،خلیجی ممالک سفارتی حل پر زور دے رہے ہیں۔اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل امریکی شرکت یا منظوری کے بغیر ایران پر نیا حملہ کرنے کا امکان کم رکھتا ہے، تاہم وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی جانب سے یکطرفہ کارروائی کے خدشات برقرار ہیں۔ اسرائیلی دفاعی اداروں کا خیال ہے کہ فوج ایران کے خلاف تنہا کارروائی کی صلاحیت رکھتی ہے، لیکن امریکا کے ساتھ مشترکہ آپریشن زیادہ بہتر ہوگا۔ اسرائیلی حکام واشنگٹن کے ساتھ رابطوں اور تعاون کے تمام امکانات استعمال کرنا چاہتے ہیں، خصوصاً اس وقت جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشترکہ فوجی کارروائی کے لیے آمادہ دکھائی دے رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی انٹیلی جنس حکام نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ دوبارہ جنگ خلیج فارس سمیت پورے مشرق وسطیٰ میں پھیل سکتی ہے، اس لیے اسرائیل نہیں چاہتا کہ اسے علاقائی جنگ شروع کرنے کا ذمہ دار سمجھا جائے۔
اہم خبریں سے مزید