لاہور(خالدمحمودخالد)بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع حصار کے ایک فوجی تربیتی مرکز میںتربیتی مشق کے دوران ایک ٹینک کی زد میں آکر دو بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تقریباً 32 ٹینکوں پر مشتمل فوجی مشق کے دوران شدید گردوغبار اٹھنے سے ایک ٹینک کا ڈرائیور آگے تعینات دو فوجیوں کو نہ دیکھ سکا جس کے نتیجے میں ٹینک دونوں اہلکاروں 28 سالہ نائک منیش کمار اور 35 سالہ نائک انکش کمار پر چڑھ گیا جس سے ان کی موت واقع ہوگئی۔ فوج اور پولیس کی جانب سے الگ الگ تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا جا سکے۔