• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کویت اور امارات کی مشترکہ کارروائی، آن لائن فراڈ کرنے والا گروہ پکڑا گیا

ابوظبی ( سبط عارف ) کویت اور متحدہ عرب امارات کے سکیورٹی اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آن لائن مالی فراڈ میں ملوث گروہ پکڑ لیا۔حکام کے مطابق ملزمان بیرون ملک بیٹھ کر کویت میں فراڈ کا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔ وہ جعلی اشتہارات کے ذریعے خلیجی ممالک کے شہریوں کو نشانہ بناتے تھے۔کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے کویتی کمپنیوں کی 70 اور اماراتی کمپنیوں کی 5 موبائل سمز برآمد ہوئیں۔حکام کے مطابق کویت میں آن لائن فراڈ سے متعلق 3 ہزار 394 شکایات موصول ہوئیں، جبکہ 682 مقدمات میں قانونی کارروائی شروع کی گئی۔فراڈ میں استعمال ہونے والے 17 لاکھ 30 ہزار کویتی دینار کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کردیئے گئے۔

اہم خبریں سے مزید