• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات میں حکومتی سروسز کے لئے اے آئی اسسٹنٹ ’میرا‘ متعارف

دبئی ( سبط عارف ) متحدہ عرب امارات نے حکومتی سروسز کو آسان اور تیز بنانے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلجنس اسسٹنٹ ’میرا‘ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ نظام مارچ 2027میں شروع ہوگا۔دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کے مطابق ’میرا‘ شہریوں، رہائشیوں اور وزیٹرز کو ایک ہی پلیٹ فارم پر حکومتی سروسز فراہم کرے گا۔نئے نظام سے پاسپورٹ اور اماراتی شناختی کارڈ کی تجدید، ورک پرمٹ، صحت اور تعلیم سے متعلق کام کیے جاسکیں گے۔والدین بچوں کے اسکول ریکارڈ دیکھ سکیں گے، مریض ڈاکٹر سے رابطہ کرسکیں گے اور کاروباری افراد ملازمین کے ورک پرمٹ سے متعلق معلومات حاصل کرسکیں گے۔یہ نظام مختلف زبانوں میں کام کرے گا جس سے غیر ملکی ملازمین کو بھی سہولت ملے گی۔حکومت کا ہدف ہے کہ 2027 کے آخر تک تمام سرکاری خدمات کو ’میرا‘ سے منسلک کردیا جائے۔ اس اقدام کا مقصد لوگوں کا وقت بچانا اور سرکاری کاموں کو مزید آسان بنانا ہے۔

اہم خبریں سے مزید