• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنوعی سپر انٹیلی جنس کی آمد قریب، میٹا کے اعلیٰ عہدیدار کا انتباہ

کراچی (نیوز ڈیسک) میٹا کے اعلیٰ عہدیدار کا انتباہ کیا ہے کہ مصنوعی سپر انٹیلی جنس کی آمد قریب، اے آئی انسانی صلاحیتوں سے کہیں آگے نکلنے والی ہے، مصنوعی ذہانت کے خود کو بہتر بنانے کی صلاحیت خطرے کی گھنٹی ،حیاتیات، ہتھیاروں و معیشت میں تحقیق کی رفتار تیز ،انسانیت کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ ایک سال کے اقدامات کرینگے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میٹا کے چیف اے آئی افسر الیگزینڈر وانگ نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی سپر انٹیلی جنس کی آمد قریب ہے اور انسانیت کو ایسی مصنوعی ذہانت پر قابو کھونے کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے جو انسانی ذہانت سے ہزار گنا زیادہ صلاحیت رکھتی ہو۔ انہوں نے یہ انتباہ ایک ایسے موقع پر دیا جب اے آئی کمپنی اینتھروپک کے ایک ملازم نے دعویٰ کیا کہ اس نے کمپنی کے چیٹ بوٹ کلاڈ کی مدد سے ریاضی کا ایک انتہائی مشکل مسئلہ ریمان مفروضہ حل کرلیا ہے۔ وانگ کے مطابق مستقبل کے اے آئی ماڈلز نہ صرف انسانی صلاحیتوں سے آگے نکل سکتے ہیں بلکہ خود کو بہتر بنانے اور حیاتیات، ہتھیاروں اور معیشت جیسے شعبوں میں تحقیق کی رفتار غیر معمولی حد تک بڑھانے کے قابل بھی ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید