• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا نے چین سے بنگلا دیش جانیوالا خطرناک کیمیکل ضبط کرلیا

کراچی(نیوزڈیسک)انڈونیشیا کے بحری حکام نے چین سے بنگلا دیش جانے والے ایک مال بردار بحری جہاز خطرناک کیمیکل ضبط کر لیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انڈونیشین بحری حکام نے بنگلادیش کی بندرگاہ مونگلا جانے والے بحری جہاز سے 405ٹن سوڈیئم پرکلوریٹ ضبط کر لیا۔یہ ایک طاقت ور آکسیڈائزنگ کیمیکل ہے جو راکٹ اور میزائلوں کے پروپیلنٹ کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے، یہ مادہ بذاتِ خود نہ تو دھماکا خیز مواد ہے اور نہ ہی ایندھن، تاہم یہ آگ بھڑکانے کے عمل میں مددگار ہو سکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بحری جہاز سے لاکھوں غیر رجسٹرڈ سم کارڈز بھی برآمد ہوئے ہیں۔ انڈونیشیا کی بحریہ کے ایک کمانڈر نے بتایا کہ ضبط شدہ کیمیائی مادے کی مقدار سے ممکنہ طور پر 100 میزائل تیار کیے جا سکتے ہیں۔اس انکشاف کے بعد اس کھیپ کے اصل مقصد اور بنگلا دیش میں اسے وصول کرنے والے فریق کے بارے میں سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید