• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں عالمی یوم ماہی پروری منایا گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر)محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے شعبہ زولوجی، وائلڈ لائف اینڈ فشریز کے زیرِ اہتمام عالمی یومِ ماہی پروری منایا گیا، جن کا مقصد ماہی پروری کی اہمیت، آبی وسائل کے تحفظ، غذائی تحفظ اور پائیدار ذرائع معاش کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایکوا کلچر اینڈ فشریز پنجاب راؤ رؤف بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر نے مختلف سرگرمیوں میں طلبہ و طالبات کی دلچسپی کو سراہا اور کامیاب انعقاد پر ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر آصف رضا، شعبے کے اساتذہ اور منتظمین کو سراہا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ ماہی پروری ملکی معیشت، غذائی ضروریات اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
ملتان سے مزید