• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائیاںرواں سال 899مقدمات درج

ملتان( سٹاف رپورٹر) ملتان پولیس کی ناجائز اسلحہ کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری، رواں سال 899 مقدمات درج، بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولیاں برآمدملتان پولیس نے سال 2026 کے دوران ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 899 مقدمات درج کیے۔ کارروائیوں کے دوران 2 کلاشنکوف، 48 رائفلیں، 33 ریوالور اور 794 پسٹل برآمد کیے گئے۔ملزمان کے قبضے سے 2,723 گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔ سی پی او ملتان کی ہدایات پر ناجائز اسلحہ رکھنے اور اس کے غیر قانونی استعمال میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ملتان سے مزید