• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکیورٹی سٹاف کی نشاندہی پر نشتر ہسپتال میں نامعلوم مریضوں کی وصولی کا طریقہ کار جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر ) نشتر ہسپتال ملتان کی ایمرجنسی میں ریسکیو 1122کے ذریعے لائے جانے والے نامعلوم اور لاوارث مریضوں کی وصولی اور رجسٹریشن کے حوالے سے نیا طریقہ کار جاری کردیا گیا ہے ، سکیورٹی سٹاف کی جانب سے ایم ایس نشتر ہسپتال کو ارسال کئے گئے مراسلے میں اس حوالے سے درپیش مسائل اور انتظامی خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے واضح طریقہ کار وضع کرنے کی درخواست کی گئی تھی،مراسلے میں نشاندہی کی گئی تھی کہ ایمرجنسی میں اکثر اوقات لاوارث اور نامعلوم مریض ریسکیو 1122کے ذریعے لائے جاتے ہیں‘ تاہم ان کی باقاعدہ رجسٹریشن، حوالگی اور میڈیکو لیگل کارروائی کے حوالے سے مسائل سامنے آتے ہیں، جس کے تحت تمام نامعلوم مریضوں کو فوری طور پر وصول کرنے اور ان کی رجسٹریشن یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، مریضوں کو نامعلوم مرد یا خاتون اور اندازاً عمر کے اندراج کے ساتھ عارضی ایم آر نمبر اور شناختی بینڈ جاری کیا جائے گا،حکم نامے کے مطابق ریسکیو 1122 کے عملے سے مریض کے جائے وقوعہ، واقعے کے وقت، فراہم کردہ ابتدائی طبی امداد اور متعلقہ اہلکار کا نام و فون نمبر سمیت مکمل معلومات حاصل کرکے باقاعدہ حوالگی ریکارڈ مرتب کرنا ہوگا،تمام نامعلوم مریضوں کو میڈیکو لیگل کیس قرار دیتے ہوئے متعلقہ تھانے کو فوری اطلاع اور ایم ایل سی رجسٹر میں اندراج بھی لازمی قرار دیا گیا ہے، انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ان ہدایات پر عملدرآمد میں غفلت برتنے والے کاؤنٹر عملے کے خلاف پیڈا ایکٹ 2006کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
ملتان سے مزید