• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ڈویژن میں کھاد کے وافر ذخائر موجود ہیں، کمشنرملتان عامر کریم خاں

ملتان(سٹاف رپورٹر) کمشنر عامر کریم خاں کی زیر صدارت اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، محکمہ زراعت کے افسران‘ فرٹیلائزر کمپنیوں کے نمائندگان اور ڈیلرز نے شرکت کی۔اجلاس میں کمشنر نے تمام فرٹیلائزر کمپنیوں سے آئندہ 15سے 20روز کی بکنگ‘ ڈسپیچ اور ضلعی سطح پر دستیاب سٹاک کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ کھاد کی ترسیل، ٹرکوں، ڈیلرز اور بکنگ کی تفصیلات ڈیجیٹل ٹریکنگ سسٹم کے ذریعے چیک کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کھاد کی طلب و رسد اور آئندہ سیزن کی ضروریات کا درست تخمینہ لگایا جائے تاکہ سپلائی میں کسی قسم کا تعطل پیدا نہ ہو مارکیٹ میں بلاوجہ خوف و ہراس پیدا کرنے سے گریز کیا جائے اور کھاد کی گرانفروشی پر ڈپٹی کمشنرز مؤثر نگرانی کریں۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی‘ناجائز منافع خوری اور حکومتی پالیسیوں کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔ محکمہ زراعت کی بریفنگ کے مطابق ملتان ڈویژن میں یوریا کے 10 لاکھ 4 ہزار 686 بیگز دستیاب ہیں جبکہ ڈی اے پی کے 4 لاکھ 28 ہزار 11 اور کین کے ایک لاکھ 32 ہزار 813 بیگز موجود ہیں۔ ضلع ملتان میں یوریا کے ایک لاکھ 71 ہزار 280، لودھراں میں ایک لاکھ 12 ہزار 743، خانیوال میں ایک لاکھ 53 ہزار 940 جبکہ وہاڑی میں 5 لاکھ 66 ہزار 723 بیگز دستیاب ہیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ گندم کی فصل کے پہلے پانی کے لیے کھاد کی دستیابی میں فوری طور پر کسی بڑے مسئلے کا خدشہ نہیں۔ کسانوں کو متوازن کھاد کے استعمال اور ویلیو ایڈڈ کھادوں کے فوائد سے آگاہ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
ملتان سے مزید