• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبہ سرائیکستان کے قیام کیلئے سائیکل پرسفر‘ ملتان پہنچنے پر استقبال

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی چیف آرگنائزر احمد نواز سومرو ودیگر نے ڈیرہ اسمعیل خان سے سرائیکی پاک موومنٹ کے چیئرمین اکرم راستی جو صوبہ سرائیکستان کے قیام کے لیے سائیکل پرسفر کرتے ہوئے ملتان پہنچے ملتان پریس کلب پہنچنے پر ان کا استقبال کیا گیا ا،اس موقع پر احمد نواز سومرو نے گفتگو کرتے ہوئے ان کے اس جذبے کو سراہا اور کہا کہ اب صوبہ سرائیکستان کا قیام ہو کر رہے گا اور وہ صوبہ جس میں ٹانک،ڈیرہ اسمعیل خان شامل ہو گا اس موقع پر اکرم راستی نے ملتان کے صحافیوں اور احمد نواز سومرو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹانک ڈیرہ اسمعیل خان ملتان کا حصہ تھا جسے انگریز جنرل لارڈ کرزن نے 9نومبر 1901 ء کو جبرا ملتان سے کاٹ کر صوبہ پشاور میں شامل کر دیا تھا اور ہم سمجھتے ہیں کہ ٹانک،ڈیرہ اسمعیل خان صوبہ سرائیکستان کی شاہ رگ ہیں اس کے بغیر صوبہ سرائیکستان مکمل نہیں ہو سکتا ۔
ملتان سے مزید