• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر اطلاع مکان کرایہ پر دینےپردو افراد کو جیل بھیج دیا گیا

ملتان( سٹاف ر پورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے بغیر اطلاع مکان کو کرایہ پر دینے کے معاملہ پر گرفتار دو افراد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے ۔ تھانہ ستیل ماڑی نے علاقہ کے دو مختلف افراد جہانز یب ، اور سہیل احمدکے خلاف بغیر اطلاع مکان کرائے پر دینے پر مقدمہ درج کر لیا تھا ۔ پولیس نے گزشتہ روز ان دو افراد کو عدالت میں پیش کیا اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی۔
ملتان سے مزید