• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی ناجائز اسلحہ اور بھیک مانگنے کے الزام میں 18افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے مختلف واقعات منشیات فروشی ناجائز اسلحہ اور بھیک مانگنے کے الزام میں 18افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔ راجہ رام پولیس نے ملزم عارف سے 230گرام چرس صدر جلالپور پولیس نے ملزم لیاقت حسین سے 1240گرام چرس شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم امجد حسین سے 30لیٹر ملزم اشفاق سے 10لیٹر کپ پولیس نے ملزم نوید سے 20لیٹر شراب گلگشت پولیس نے ملزم شاہد سے 540گرام چرس صدر پولیس نے ملزمہ عذرا بی بی سے 1200گرام چرس الپہ پولیس نے ملزم شاہد سے 30لیٹر شراب کینٹ پولیس نے ملزم قربان سے 20لیٹر شراب مظفر آباد پولیس نے ملزم غلام فرید سے 560گرام چرس برآمد کرلی صدر پولیس نے نعمان کو گرفتار کرکے پسٹل برآمد کرلیا جبکہ بھیک مانگنے کے الزام میں دولت گیٹ پولیس نے ملزمان ثمینہ گل ، رشیدہ مائی ، امیراں مائی وغیرہ کو قابو کیا ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید