• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کے ملزم کو 7سال قید اور50ہزار روپے جرمانہ کی سزا

ملتان( سٹاف رپورٹر)منشیات کے مقدمے میں گرفتار ملزم اسامہ جاوید کو 07 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی، دوران سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ملتان نے ٹرائل مکمل ہونے پر مقدمے کا فیصلہ سنایا جس میں جرم ثابت ہونے پرمجرم اسامہ جاوید کو 07 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ ترجمان ملتان پولیس کے مطابق سال 2026 میں تھانہ سیتل ماڑی سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد افضل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مجرم محمد شہزاد سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی تھی،پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے اس وقوعہ کا مقدمہ نمبر 410/26بجرم9.2.6/CNSAتھانہ سیتل ماڑی میں درج کر کے ملزم کے خلاف کارروائی شروع کر دی تھی۔
ملتان سے مزید