• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں دو سالہ بچے کا کامیاب کوکلیئر امپلانٹ کیا گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں دو سالہ بچے کا کامیاب کوکلیئر امپلانٹ کیا گیا جبکہ این ایس یو کے اور نانا کے تعاون سے کوکلیئر امپلانٹ کی کامیاب سرجری، سرکاری پروگرام بھی جلد شروع ہونے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے ۔واضح رہے نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال ملتان کے شعبہ ناک، کان و گلا میں دو سالہ بچے تراب عباس کا کامیاب کوکلیئر امپلانٹ کیا گیا۔ بچے کے والد ڈاکٹر فضل عباس نشتر ہسپتال کے وارڈ نمبر 7میں خدمات انجام دے رہے ہیںیہ کوکلیئر امپلانٹ این ایس یو کے (NSUK) اور نانا (NANA) کے تعاون سے عطیہ کیا گیا، جبکہ اس سلسلے میں خصوصی کاوشیں ڈاکٹر احتشام قریشی کی رہیں، جو معروف ماہرِ طب اور شعبہ کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر اعجاز قریشی کے صاحبزادے ہیں۔ اس تعاون کے نتیجے میں بچے کو سماعت کی نعمت سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا گیا۔
ملتان سے مزید