• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا کا نادہندگان کیخلاف آپریشن‘1564نادہندگان کے سیوریج کنکشن منقطع

ملتان (سٹاف رپورٹر ) واسا ملتان کا نادہندگان کے خلاف ریکوری آپریشن جاری ہے، گزشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق 1564 مزید نادہندگان کے سیوریج کنکشن منقطع کرنے کے ساتھ 3 کروڑ 92 لاکھ روپے کے واجبات بھی وصول کر لیے گئے ہیں، جبکہ نومبر کے مہینے کیلئے26 کروڑ روپے ریکوری کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔واسا کی جانب سے نادہندگان کے خلاف کارروائی اور مقررہ ریکوری اہداف کے حصول کیلئے17خصوصی ڈسکنکشن ٹیمیں روزانہ شہر کے مختلف علاقوں میں فیلڈ آپریشن کر رہی ہیں،منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل شوکت نے ریکوری ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھتے ہوئے نومبر کے مقررہ 26 کروڑ روپے ریکوری ہدف کو ہر صورت حاصل کیا جائے، ادارے کے واجبات کی وصولی میں کسی قسم کی غفلت، سستی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور غیر قانونی طور پر کنکشن بحال کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔
ملتان سے مزید