• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جٹ اتحاد پاکستان جنوبی پنجاب کا ملتان میں کنونشن‘ برادری کے اتحاد پر زور

ملتان ( سٹاف رپورٹر) جٹ اتحاد پاکستان جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام ملتان میں کنونشن عثمان غنی روڈ، سمیجہ آباد میں منعقد ہوا، جس میں جٹ برادری کے سرکردہ رہنماوں، عہدیداروں اور معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی کنونشن سے بانی جٹ اتحاد یوسف جٹ، میزبان چودھری محمد اکرم بندیشہ جٹ نے مرکزی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جٹ برادری کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، ہمیں باہمی اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا تاکہ اپنی برادری کو سیاسی، سماجی اور معاشی طور پر مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جٹ اتحاد پاکستان کا مقصد برادری کے افراد کو ایک دوسرے کے قریب لانا، انکے مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کرنا اور فلاح و بہبود کے کاموں کو فروغ دینا ہے اتحاد اور اتفاق کی قوت سے ہی ہم اپنے اجتماعی مقاصد حاصل کر سکتے ہیں،کنونشن سے چودھری اسلم بندیشہ جٹ‘ چودھری یاسر جٹ ، چودھری زوہیب جٹ‘چودھری الطاف ڈھلوں جٹ‘چودھری اشتیاق کاہلوں، چودھری اخترامان اللہ واہلہ ،چودھری پرویز ایڈووکیٹ،تجمل جٹ‘ منور ننکانہ‘ سخاوت علی جٹ‘ مشتاق جٹ، عبدالمنان جٹ، تجمل بھنڈر‘ ابرار جٹ‘ چوہدری نعیم مڑیال جٹ‘ چوہدری الیاس جٹ اور چوہدری محمد ہمایوں جٹ سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔
ملتان سے مزید