• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی سمگلنگ ، نامزد ملزم کوعدالت سے سزا سنا دی

ملتان( سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے کی انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی میں اہم کامیابی، مقدمے میں نامزد ملزم غلام عباس کو عدالت سے سزا سنا دی گئی۔23 نومبر 2026 کو مقدمہ نمبر 16/25، بجرم دفعہ 22-B امیگریشن آرڈیننس 1979 میں معزز عدالت نے ملزم غلام عباس کو قصوروار قرار دیتے ہوئے 5 ہزار روپے جرمانے اور ایک سال پروبیشن کی سزا سنا دی۔مزید برآں ملزم سے 7 لاکھ روپے کی رقم بھی شکایت کنندہ نے برآمد کر لی۔یہ کارروائی ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات اور ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان زون سید ارتضیٰ حیدر کی نگرانی میں جاری انسانی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات کا حصہ ہے۔
ملتان سے مزید