• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے کےملزم کی ضمانت منظور کرنے کا حکم

ملتان(سٹاف ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں ملزم محمد اسا مہ خان نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس پولیس تھانہ ممتازآباد نے مقدمہ 1278/2026درج کیا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم نے مدعی کے ساتھ لاکھوں روپے کا فراڈ کیا اور رقم واپس کرنے سے انکاری ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کیا اور اسے گرفتار کرکے جیل بھجوانا چاہتی ہے جبکہ مقدمہ مدعی کی بدنیتی پر مبنی ہے اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔
ملتان سے مزید