• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپتال مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کےدائرہ کار کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے صوبے کے سرکاری ٹیچنگ اور ٹرشری کیئر ہسپتالوں میں ہسپتال مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (HMIS) کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔،اس سلسلے میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ صوبے کے 37 سرکاری ہسپتالوں کا جامع سروے کرے گا، جس کا مقصد آئی ٹی آلات، نیٹ ورکنگ انفراسٹرکچر اور دیگر تکنیکی ضروریات کا جائزہ لینا ہے،محکمہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں نشتر ملتان سمیت تمام متعلقہ ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پی آئی ٹی بی کی سروے ٹیموں سے مکمل تعاون کریں۔
ملتان سے مزید