• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عطا تارڑ کی سوشل میڈیا کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے کی تجویز

اسلام آباد (طاہرخلیل/نیو زرپورٹر)وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ نے سوشل میڈیا کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز باہمی مشاورت سے ایک مشترکہ لائحہ عمل تیار کرسکتے ہیں جبکہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے آزادی اظہار اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذمہ دارانہ استعمال کے درمیان توازن قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کو نفرت‘انتہا پسندی‘غلط معلومات اور معاشرتی تقسیم پر مبنی بیانیوں کے فروغ کے لیے استعمال کرنے سے گریز کیا جائے‘وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل دور میں آزادی اظہار اور معلومات تک رسائی کے بنیادی حقوق کے ساتھ شہریوں کی نجی زندگی‘ عزت‘ شہرت اور وقار کا تحفظ بھی ضروری ہے‘ان حقوق کے درمیان آئینی توازن برقرار رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے‘یورپ میں اظہاررائے کی آزادی ہم سے کہیں زیادہ ہے تاہم وہاںسخت حدودقیود بھی مقرر ہیں۔

اہم خبریں سے مزید