اسلام آباد( نیوز رپورٹر) وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شوگر ڈی ریگولیشن پالیسی کا مقصدحکومت کے ویژن کے تحت شوگر سیکٹر میں جامع اصلاحات لانا ہے۔ پاکستان کے شوگر سیکٹر کو حکومتی کنٹرول سے نکال کر مسابقتی اور مارکیٹ بیسڈ نظام کی جانب منتقل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔ اس اقدام کا مقصد شوگر انڈسٹری میں نئی سرمایہ کاری اور صنعتی مسابقت کو فروغ دینا ہے۔پالیسی میں چینی کی درآمد اور برآمد کے لیے قابل پیش گوئی اور شفاف طریقہ کار متعارف کرانے، برآمدی سبسڈی ختم کرنے اور ملک بھر میں چینی کی بین الصوبائی نقل و حرکت آسان بنانے کے اقدامات بھی شامل ہیں تاکہ آزادانہ تجارت اور مارکیٹ میں مسابقت کو فروغ دیا جا سکے۔