اسلام آباد( جنگ نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ایمرجنسی اضلاع کے لیے 12رکنی ایگزیکٹیو کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ گورننس اینڈ ایڈمنسٹریشن سیکریٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا اسپیشل انشیٹیو آرڈیننس کے تحت ایمرجنسی والے اضلاع میں ترقیاتی کاموں اور اسکیموں کی تکمیل بروقت یقینی بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔