لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب جادو ٹونے پر چلتا تھا، شہروں میں سڑکوں پر دھول اڑتی تھی، ہزار دنوں میں صوبے کو بدل دیا، خیبرپختونخوا میں حکومت کی تبدیلی کے بعد پورے کے پی کے میں ستھرا خیبرپختونخوا کا منصوبہ اور آزاد کشمیر میں نئی حکومت نے ستھراپنجاب کی طرز پر پروگرام شروع کیا،ستھرا پنجاب کا ہر شہر میں اپنی فورس، مشینری، ڈیجیٹائزسسٹم موجود ،چھوٹے شہروں میں بھی کیتھ لیب اور کارڈیالوجی سنٹر دستیاب ہے ،بارانی یونیورسٹی کیلئے ہوسٹل ، پنجاب بھر میں مزید 5ہزار گرین بسیں لانے ،اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کو پانچ لاکھ گھروں تک لیجانے کا اعلان کیا ۔انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم اعزاز حاصل ہونے پر اظہارِ تشکرکیا ،دنیا بھر کی سکھ برادری کو باباگورونانک کے جنم دن کی مبارکباددی ۔