• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے وزراء کو ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی سے روک دیا، صوبائی  حکومتوں کو بھی گریز کرنے کی ہدایت

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزراء کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی کابینہ کے وزراء کو ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی سے روکدیا، وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی وزراء کے ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی سے منفی تاثر پیدا ہوتا ہے اور تعمیر و ترقی کی سیاست سے توجہ ہٹتی ہے، صوبائی حکومتوں کے نمائندے بھی ایسی بیان بازی سے گریز کریں اور مثبت بات چیت کو فروغ دیں، دوسری جانب وزیراعظم سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نےانہیں صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے، پائیدار امن کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی،علاوہ ازیں وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کے حصول تک انکی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا،انہوں نے یہ یقین دہانی منگل کے روز آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم سید افتخار گیلانی سے ملاقات کے دورا ن کرائی، علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں بطور رکن شامل کیے جانے پر مبارکباد دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی تمام تر توجہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر مرکوز ہے۔ حکومت معاشی استحکام سے پائیدار معاشی ترقی کی جانب اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔

اہم خبریں سے مزید