کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت،18 کروڑ 97 لاکھ 50 ہزار روپے کی لاگت سے چھ ماہ کے لیے نظرثانی شدہ آپریشن اور مینٹی ننس کی منظوری، اس نظام کی مدد سے 2026 کے ابتدائی 10ماہ کے دوران 1,631 گاڑیوں کا سراغ لگا کر انہیں متعلقہ افراد کے حوالے کیا گیا، 84 مطلوب افراد کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کیا گیا ۔