• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سوئٹزرلینڈ کی سابق صدر روتھ ڈریفس کی ملاقات

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)چیف جسٹس آف پاکستان،مسٹر جسٹس یحیٰ آفریدی سے سوئٹزرلینڈ کی سابق صدر روتھ ڈریفس نے ملاقات کی ، جس میں فوجداری نظامِ انصاف میں اصلاحات، جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدیوں کے مسئلہ اور انصاف تک رسائی میں حائل رکاوٹوں پر گفتگو کی گئی ،اس موقع پر چیف جسٹس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مالی مشکلات انصاف تک رسائی میں رکاوٹ نہیں بننی چاہئیں اور کسی بھی شخص کو قانونی نمائندگی سے محروم نہیں رہنے دیا جائے گا۔منگل کے روزسپریم کورٹ میں ہونے والی اس ملاقات میں گلوبل کمیشن آن ڈرگ پالیسی کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی رکن روتھ ڈریفس کے ہمراہ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کی چیئرپرسن رابعہ جویری آغا، ڈی جی ریفارمز سپریم کورٹ، ڈی جی وفاقی عدالتی اکیڈمی اور سیکرٹری لا ء اینڈ جسٹس کمیشن بھی موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید