• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آج امید اور تشکر کیساتھ آسمان کی جانب دیکھے گا، صدر، وزیراعظم

اسلام آباد( نیو زرپورٹر)صدرمملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کل امید، فخر اور گہرے تشکر کے جذبات کیساتھ آسمان کی جانب دیکھے گا جب شینزو-24 مشن ایک پاکستانی خلانورد کو چین کے تیانگونگ خلائی سٹیشن لیجانے کیلئے روانہ ہوگا، پاکستان ایک تاریخی سنگ میل عبور کرنے کے دہانے پر کھڑا ہے اور یہ لمحہ ہر پاکستانی کے لیے باعث فخر ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ سپارکو، ملک کے تعلیمی اداروں اور سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی خدمات مسلح افواج اور قومی اداروں کی کوششوں کے ساتھ مل کر پاکستان کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں اور خلائی تحقیق و سائنسی ترقی کے نئے میدانوں میں آگے بڑھنے کے قومی عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید