• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندری راستے سے 32 ہزار ٹن ایل پی جی درآمد، ٹینکروں کی قلت کے باعث قیمتیں بدستور بلند

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ)سمندری راستے سے 32 ہزار ٹن ایل پی جی درآمد، ٹینکروں کی قلت کے باعث قیمتیں بدستور بلند، سستی گیس کی آمد پر ایل پی جی ٹینکرز کا رخ ایرانی بارڈر کی جانب، کرایہ 50 ہزار روپے تک جا پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے بڑے پیمانے پر مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) درآمد کرکے اس کی قیمتوں میں کمی لانے کی کوششیں صارفین کو متوقع ریلیف فراہم کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ درآمد شدہ تقریباً 32 ہزار ٹن گیس ایک غیر مؤثر سپلائی چین میں پھنسی ہوئی ہے، جہاں ٹینکروں کی کمی، نقل و حمل کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور مارکیٹ میں مبینہ ملی بھگت جیسے مسائل درپیش ہیں۔ مبینہ طور پر سستی ایل پی جی کی رسد میں اضافے کے باعث زیادہ تر ایل پی جی ٹینکرز ایرانی سرحد کی جانب منتقل ہو گئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید