• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ستائیسویں ترمیم کا سب سے زیادہ فائدہ زرداری کو ہوا، وزیر دفاع

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے ہمیشہ جواں مردی سے مشکلات کا سامنا کیا ہے مشکل وقت یا آزمائش کی گھڑی ہے تو سیاسی ورکر کا کام ہے کہ ساتھ کھڑا ہو۔ یہ بات کہنا کہ ان باتوں کے پیچھے نوازشریف کا آشیرواد ہے یہ صحیح نہیں ہے۔ ستائیسویں ترمیم کا سب سے زیادہ فائدہ آصف زرداری کو ہوا ہے ۔ صحافی و تجزیہ کار منیب فاروق اور منصور علی خان نے کہا کہ ن لیگ کا ایک گروپ رانا ثناء کے بیان سے خوش تھا۔ ابھی ایسا نہیں ہےکہ وزیراعظم مشکل صورتحال میں چلے جائیں۔پہلے یہ سمجھا جارہا تھا کہ معاملات چھ مہینے میں نمٹ جائیں گے لیکن اب یہ محسوس ہو رہاہے کہ ایک سال بھی لگ سکتا ہے ۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘ میں گفتگو کر رہے تھے۔
اہم خبریں سے مزید