کراچی (نیوز ڈیسک)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کےچیئرمین سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے اس بیان کی تائید کی ہے جس میں انہوں نے ملک کے موجودہ نظامِ حکمرانی کو ناکام قرار دیا تھا۔انہوں نےکہا کہ وزیرِ داخلہ سے اوپر کوئی نہیں ہوتا اور جب وہ خود کہہ رہے ہیں کہ نظام ختم یا ناکام ہو چکا ہے تو پھر حکومتی معاملات چلانے کیلئے باقی کیا رہ جاتا ہے۔