• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں ریاستی حصار میں ہوں، کارکنوں کو جبر کا نشانہ بنایا جارہا ہے، فضل الرحمٰن

لاہور( جنگ نیوز)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ وہ اس وقت ریاستی حصار میں ہیں اور کارکنوں کو ریاستی جبر کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلا سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پورا لاہور ریاستی رکاوٹوں کی زد میں ہے، تمام راستے بند اور جگہ جگہ ناکے لگائے گئے ہیں۔ ایک مہذب شہری کو دانشوروں کی محفل میں شرکت سے روکا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی جبر اور رکاوٹوں کے باعث وہ لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلا سے براہِ راست خطاب نہیں کر سکے۔ جبر کو کبھی دوام حاصل نہیں ہوتا، جبکہ صبر کو تاریخ میں ہمیشہ دوام حاصل رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید