کراچی (نیوز ڈیسک)اقوام متحد ہ کا کہنا ہے دنیا بھر میں ہر گھنٹے پانچ خواتین قریبی رشتے داروں کے ہاتھوں قتل ہوئیں، گھریلو تشدد کے باعث خواتین کیلئے اپنا گھر ہی سب سے خطرناک مقام قرار، گزشتہ سال 47ہزار عورتیں ولڑکیاں موت کے گھاٹ اتاری گئیں۔ 60 فیصد قتل شوہر، ساتھی یا خاندان کے افراد نے کیے، خواتین تحفظ کیلئے مؤثر اقدامات اور مجرموں کو سزا دینے کا مطالبہ،اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال دنیا بھر میں تقریباً 47 ہزار خواتین اور لڑکیاں اپنے شوہروں، قریبی ساتھیوں یا خاندان کے افراد کے ہاتھوں قتل ہوئیں، یعنی ہر گھنٹے اوسطاً پانچ خواتین جان سے گئیں۔